سعودی عرب

داعش کو کنڑول کرنے کے لئے شاہ عبداللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

abdullaتکفیری تنظیم داعش کی جانب سے سعودیہ عرب کے شہر عر عر پر قبضہ کرنے کے بعد سعودیہ عرب کے بادشاہ اور آل سعود کے سربراہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ممکنہ کارروائیوں سے نمٹنے اور مملکت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق الریاض میں”شاہ عبداللہ کے زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ہے جس میں عراق میں رونما ہونے والے واقعات اور ان کے مضمرات پر غور کیا گیا ہے”۔ شاہ عبداللہ نے ہدایت کی ہے کہ” دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ کارروائیوں اور ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے دوسرے گروپوں کے مقابلے میں سعودی عرب کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور قابل فخر سعودی عوام کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے’

متعلقہ مضامین

Back to top button