سعودی عرب

سعودی عرب میں عبدالوہاب پر تنقید، اسلام کو وہابیت سے پاک کیا جائے

saudiaulmmaسعودی عرب کے محقق حسین فرحان المالکی نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر وہابیت کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑی مصیبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کو وہابیوں کے گمراہ کن نظریئے سے پاک کرنے کی سخت ضرورت ہے عبدالوہاب نے اسلامی معاشرے میں جو زہر پاشی کی ، اس سے اسلام کے پاک و پاکیزہ چہرے کوسخت نقصان پہنچا ہے۔

فرحان المالکی نے کہا کہ ہم حقیقت کو کب تک چھپائیں گے؟ اتنا کافی ہوگيا ہے اب وہابی گمراہ فرقہ کو سعودی عرب کے معاشرے سے الگ کردینا چاہیے یہ گمراہ فرقہ عالم اسلام کی بہت بڑی بدنامی کا باعث بن گیا ہے اب اس فرقہ سے اسلام کے دامن کو پاک کردینا چاہیے وہابی اسلام کے لئے بہت بڑي مصیبت اور بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔

فرحان نے وہابیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں چھوڑ دو ، وہابیوں نے ہمیں القاعدہ، النصرہ، طالبان اور الداعش دہشت گرد تنظیموں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ سعودی محقق کا کہنا ہے کہ وہابیوں نے مسلمانوں کے درمیان نفرت اور اختلاف کا ایسا بیج بو دیا ہے جس کے مہلک اثرات کو ختم کرنے میں بہت وقت لگے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button