سعودی عرب

آل سعود کے وہابی ایجنٹوں کی جانب سے خانہ کعبہ کی توہین، امت مسلمہ میں شدید اشتعال

saudia force kabaآل سعود کے وہابی ایجنٹوں کی جانب سے جنت البقیع کی تاراجی اور روضہ رسول اکرم (ص) پر تالے لگانے کے بعد خانہ کعبہ کی بے حرمتی کے مناظر منظر عام پر آگئے۔ زیر نظر تصویر سعودی عرب کے ادارہ امربالمعروف کی جانب سے خانہ کعبہ میں تعینات ایک اہلکار کی ہے جس نے اپنے نجس پاؤں کو خانہ خداکے پاک وپاکیزہ مقام پر رکھاہوا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کو توحید کی دعوت دینے والی وہابیت کی حقیقت کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ شخص اس ہی آل سعود کی حکومت کا کارندہ ہے کہ جس نے مکہ میں تاریخی قبرستان میں موجود دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا (س)، آئمہ کرام (ع)، اصحاب کرام (رض) کے روضہ جات کو مسمار کرکے تاریخ کی سب سے بڑی جنایت کا ارتکاب کیا تھا،اس ہی آل سعود کے ایجنٹ آج شام کی سرزمین پر نواسی رسول اللہ حضرت زینب (س) کے روضہ کو مسمار کرنے کی متعدد کوششیں کرچکے ہیں۔ ادھر پاکستان میں بھی آل سعود کے تکفیری ایجنٹ عبداللہ شاہ غازی (رہ)، داتا دربار، بری امام، رحمان بابا سمیت متعدد اولیاء کرام کے مزارات پر خودکش دھماکے کرچکے ہیں۔ آل سعود کی ان خیانتوں کو ہمیشہ امت مسلمہ کے باشعور افراد کی جانب سے اسلام سے خیانت شمار کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ آل سعود اپنی خیانتوں کے سبب جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول (ص) آل سعود کے شکنجہ سے آزاد ہونگے اور اہل بیت (ع) اور اصحاب کرام (رض) کے روضہ جات کو تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button