سعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کو 5 سال قید کی سزا

shia alimسعودی عرب کے شہر جدہ میں فوجداری خصوصی عدالت نے شیعہ عالم دین شیخ جلال آل جمال کو پانچ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔

سعودی حکام نے شیخ آل جمال کو گذشتہ سال مارچ میں القطیف صوبہ کے الشرقیہ خطے میں سیاسی مخالفت و اعتراض کرنے پر ایک سال قید کرنے کے بعد قید سے رہا کر دیا تھا ۔

اس عدالت نے اپنے چھٹویں جلسہ میں پہلے حکم کا اعلان کرتے ہوئے شیخ آل جمال کو مجرم قرار دیا اور ان کے لئے اس مقدار میں جرمانا معین کیا ۔

اسی طرح سعودی عرب عدالت نے ایک سرگرم سیاسی شخص علی جاسب آل تحیفہ کو چھہ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔

آل تحیفہ 2012 کے اگست مہینہ میں الشرقیہ خطے میں سیاسی اعتراض و مخالفت کی وجہ سے گرفتار کئے گئے تھے ۔ ان کو پہلے حکم میں سیاسی میڈیا سرگرمی کی وجہ سے چھہ سال تک قید اور 50 ہزار ریال نقد جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔

وہ شہر الجبیل میں اپنے آفس سے گرفتار کئے گئے تھے ، آل تحیفہ العوامیہ میں جوان سرگرم شخص ہیں اور اس شہر میں متعدد ثقافتی سرگرمی میں ان کا خاص تعاون رہا ہے ۔

قابل ذکر ہے سعودی حکام تقریبا 200 لوگوں کو الشرقیہ علاقہ میں سیاسی اعتراض کی وجہ سے گرفتار کیا ہے اور گرفتار ہوئے ان میں سے بعض گرفتار لوگوں کے لئے سخت عدالتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button