سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ممکنہ برطرفی

21 اپریل, 2014 08:41

kharja saudiaبعض باخبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب کے باخبر ذرائع کے حوالے سے النخیل نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر اس ملک کے انٹلی جنس ادارے کے سابق سربراہ بندر بن سلطان کے بعد اب سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔اس ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی الفیصل کو اس قسم کی درخواست دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے وہ ریٹائرڈ ہوناچاہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعود الفیصل کا کوئی متبادل نہ ہونا ان کی برطرفی میں تاخیر کا باعث بنا ہوا ہے۔اس سے قبل بندر بن سلطان کے سلسلے میں ایسا ہی قدم اٹھایا جاچکا ہے جن کی جگہ علی الادریسی کو سعودی عرب کے انٹلی جنس ادارے کا سربراہ بنایاگیا ہے۔بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے پس پردہ امریکہ کے ہاتھ کارفرما ہیں۔

8:40 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔