سعودی عرب

اوباماسعودی عرب پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات

اوباماسعودی عرب پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقاتشیعت نیوز۔ امریکی صدراوباما سعودی عرب کے دورے پرپہنچ گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ امریکااور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں تناؤ کم کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔
جہاں انھوں نے سعودی فرماںروا شاہ عبداللہ اوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شام اورایران کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر سعودی عرب نے مبینہ طورپر اعتراض کیاہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی پراختلافات کے نتیجے میں واشنگٹن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات گذشتہ چندماہ میں بہت تیزی سے خراب ہوچکے ہیں۔ بی بی سی کے واشنگٹن میں نمائندے کے مطابق بات اتنی بگڑ چکی ہے کہ شاید صدراوباما کے سعودی عرب کے دورے سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان خلیج کم نہ ہوپائے۔
سعودی عرب سے بہتر تعلقات، امریکہ کا ذاتی مفاد
سعودی عرب کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ صرف اپنے مفادات کے لئے سعودی عرب سے تعلقات میں بہتری لانا چاہتا ہے۔ سلیمان عقیلی نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کا دورہ واشنگٹن کی متضاد اور یکطرفہ پالیسیوں کے ھدف سے انجام پارہا ہے۔ ادھر ایک امریکی عھدیدار نے کہا ہے کہ اوباما کے دورہ سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے باراک اوباما سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے دورہ سعودی عرب میں انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے حقوق کی پامالی کا مسئلہ اٹھائيں اور سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائيونگ پر پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے خاتوں ڈرائیوں کی خدمات حاصل کریں۔ امینسٹی انٹرنیشنل نے بھی امریکی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ سعودی حکام پر دباو ڈالنے کے لئے انسانی حقوق کے مسئلے پر تبادلہ خیال کریں۔ واضح رہے سعودی عرب میں تیس ہزار کے قریب سیاسی قیدی کئي برسوں سے قید وبند کی صعوبتیں اٹھار ہے ہیں لیکن آل سعود کی حکومت ان کےب ارے میں کوئي فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button