سعودی عرب

سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات

saudia israilصیہونی حکومت کے ساتھ خادم الحرمین شریفین کی دعویدار آل سعود کی حکومت کے تعلقات میں روز بروز بہتری آتی جارہی ہے۔ اخبار المنار نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادے سلمان بن سلطان نے حال ہی میں تل ابیب میں صیہونی حکام سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ بعض عرب اور مغربی ممالک شام کے جنوبی علاقے پرحملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس سعودی شہزادے نے صیہونی حکومت کو شام کے خلاف حملوں میں شریک ہونے اور جاسوس طیارے فراہم کرنے نیز شام کی فوج کے ٹھکانوں پرحملوں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلانے کی کوشش بھی کی۔ واضح رہے کہ سعودی شہزادہ سلمان بن سلطان شام کے خلاف دہشتگردانہ کاروائيوں کے نیٹ ورک اور کنٹرول روم کا ذمہ دار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کی مسلمان قوم کے خلاف دہشتگردی کی حمایت میں سعودی عرب کے یہ اقدامات ایسے عالم میں سامنے آرہے ہیں جبکہ سعودی شاہ نے بیرون ملک دہشتگردی میں ملوث سعودی شہریوں کے لئے تین سے بیس سال کی سزا کے قانون کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button