سعودی عرب

سعودی عرب میں مظاہرہ کرنے والوں کو ۱۰ سال قید کی سزا دئے جانے کا حکم جاری

badshaالعہد لبنانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے آج ایک بل کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر حکومت مخالف مظاہروں میں شریک افراد کو ملک کے نظم و نسق میں خلل ڈالنے اور امن و سلامتی کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا دی جائے گي، اسی طرح ویب سائٹوں پر حکومت مخالف تصاویر اور نعرے درج کرنے والوں کو بھی یہی سزا دی جائے گي ۔ منظور شدہ بل میں سعودی فرمانروا کی توہین اور اغیار کے ساتھ مل کر اس ملک میں بد امنی پیدا کرنے والے عناصر کے لئے، شدید سزائیں منجملہ طویل المدت قید اور ملک سے باہر نکلنے پر پابندی جیسی سزائیں متعین کی گئی ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button