سعودی عرب

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے آل سعود پر تنقید

al saudانسانی حقوق کی عالمی تنطیموں نے آل سعود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ آل سعود وہابیت کے انتہا پسندانہ افکار پھیلانے کے لئے عوام کی غربت سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔ شام کے معروف مبصر نے ریڈیو تہران کی عربی سروس سے گفتگو میں کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے آل سعود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ آل سعود علاقے کےملکوں میں غربت کا غلط فائدہ اٹھا کر وہابیت کی انتہا پسند فکر کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔
ثائر ابراہیم نے کہا کہ آل سعود کے کارندے امریکہ اور برطانیہ کی انٹلجنس ایجنسیوں کی مدد سے علاقے کے غریب ملکوں کے لوگوں کو سعودی عرب لاکر ان کی برین واشنگ کرکے انہیں وہابی اصولوں سے آشنا کراتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ لوگ، تکفیری دہشتگردوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور انہيں امت اسلامی میں اختلافات اور تفرقہ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ شام کے اس مبصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا شاہی نظام انتہا پسند وہابیت پر استوار ہے اور اس شاہی وہابی حکومت کا مقصد عالمی امپیریالیزم اور صیہونیت کے ساتھ مل کر انسانیت کو نابود کرنا ہے اور قوموں کے ذخائر لوٹنا ہے۔ واضح رہے کہ قطر کے اخبار الشرق نے ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ آل سعود کے کارندے وہابیت کو فروغ دے کر سعودی جوانوں کو خود کش دہشتگردوں میں تبدیل کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مختلف ملکوں میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button