سعودی عرب

سعودی عرب کی جنگجو خاتون شام میں دھشتگردوں کی صف میں شامل

terrist womenرپورٹ کے مطابق دھشتگرد گروہوں نے اپنی انٹرنیٹ ویب سائٹ میں اعلان کیا ہے کہ پہلی سعودی خاتون جگنجو ” ندی معیض القحطانی” شام میں دھشتگردوں کا ساتھ دینے کے لئے اس ملک میں داخل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھی بعض سعودی عرب کے مسلح عناصر اپنی خواتین و بچوں کے ساتھ شام آچکے ہیں جبکہ بعض سعودی مسلح دھشتگردوں کی خواتین بعد میں اپنے مردوں کے ساتھ ملحق ہوئی ہیں۔ ” ندی معیض القحطانی” پہلی سعودی جگنجو خاتون ہے کہ جس نے تنہا طور پر شام میں دھشتگردوں کی صف میں شامل ہونے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی اس جگنجو خاتون کی شام روانگی کا موضوع مسلح گروہوں کے حلقوں میں ایک وسیع بحث میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بعض حلقوں نے اس خاتون کی شام روانگی کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ بعض نے اس اقدام پر تنقید کی ہے اور اس کو دینی احکام کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عورت تنہا طور پر اپنے محرم کے بغیر کسی سفر پر نہیں جاسکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button