سعودی عرب

حج کے موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے شیعہ مخالف پمفلٹ اور کتابچے کی تقسیم

bookمناسک حج کے موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے شیعہ مخالف پمفلٹ اور کتابچے تقسیم گئے۔ ایک ایرانی خبر رساں شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مناسک حج کے موقع پر زائرین میں شیعہ مذہب کے خلاف منفی پروپیگنڈا چلانے کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے درمیان فساد پھیلانا اور منافرت کو پروان چڑھانا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیعہ زائرین سعودی حکومت کے اس فعل پر مشتعل ہیں اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سعودی حکومت کے اس فعل کی علماء نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامات مقدسہ اور کعبۃ اللہ میں اسلام کے خلاف سازشیں بند ہونی چاہییں، اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین دراصل خادم امریکہ اور خادم اسرائیل ہیں۔ جیسے وہ کہتے ہیں عرب حکمران کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کام اسلام کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button