سعودی عرب

عبد اللہ کی حالت غیر، اسپتال میں منتقل

abdula6فارس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے سیاسی رہنما مجتھد نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں گذشتہ روز اسپتال منتقل کردیا گيا تھا۔ مجتھد نے کہاکہ ڈاکٹروں نے شاہ عبداللہ کو ونٹی لیٹر پرلگادیا ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شام عبداللہ کا علاج کتنے دنوں تک جاری رہے گا۔ سعودی بادشاہ نے اپنے بھائي مساعد بن عبدالعزیز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی تھیں ۔ مجتھد نے یہ نہیں بتایا کہ شاہ عبداللہ کس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آل سعود کے حکمرانوں کی عمر اوسطا پچہتر برس سے زیادہ اور یہ لوگ مختلف طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ مجتھد نے کہاکہ شام پر امریکہ کی جارحیت میں تاخیر اس وجہ سے ہورہی ہے بہت سے دہشتگردوں کو شام بھیجا جارہا ہے اور انہیں دٹیکٹر دئے گئےہیں تا کہ وہ حملوں کا نشانہ نہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں بھی ایک غزہ کو نابود کرنے کےلئے کنٹرول روم بن چکا ہےکہ تا کہ حماس کی نابودی کا سامان فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس کنٹرول روم میں سعودی عرب، امارات اور مصر حماس کو نابود کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں اوریہ سازش اگلے دوماہ بعد قابل عمل ہوگي۔ ادھر حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہےکہ امریکہ شام پرحملے کرکے صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل نے کہا ہے کہ امریکہ امت عرب کی نابودی کے درپئے ہے جس کے مقابل امت اسلامی کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ساری امت اسلامی اور عرب قوموں کو شام کے خلاف ممکنہ جارحیت کا مل کر مقابلہ کرناچاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button