سعودی عرب
سعودی عرب میں سات بحرینی حامیوں کو دس برس قید کی سزا
آل سعود نیوز ایجنسی کے مطابق جدہ میں فوجداری عدالت نے صوبہ شرقیہ کے سات افراد کو بحرین کے انقلاب کی حمایت کرنے جرم میں پانچ سے دس برسوں کی اگزٹ سزا سنائي ہے۔
ان لوگوں کے نام اس لسٹ میں شامل کردئے گئے ہیں۔
آل سعود کی عدالت نے کہا ہے کہ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے چار مارچ کی تحریک میں رکنیت حاصل کی ہے، اور حکومت مخالف مظاہرے کرنے کی کوشش کی نیز بحرینی انقلابیوں کی حمایت کی اور سپر جزیرہ کی افواج کو بحرین میں تعیناتی کے خلاف تحریک چلائي۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، مغربی ملکوں کی خاموشی اور مغربی حکام کی حمایت سے بحرین اور خود سعودی عرب میں جاری عوامی تحریک کو کچل رہا ہے۔ بحرین پر سعودی فوجی قابض ہیں اور عوام کو کچلنے میں آل خلیفہ کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔