سعودی عرب

دھشتگردانہ حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: سابق امام کعبہ

imam kabaسابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم الکبانی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونیوالے خودکش حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کا نام لیکر دہشت گردی کرنیوالے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں۔
سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم الکبانی نے ایک انٹرویو میں دہشتگردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث لوگ غلط راستے پر ہیں، ہمارا دین کس طرح مساجد اور سکولوں پرخودکش حملوں کو جائز قرا ردے سکتا ہے، مسلمان حکمرانوں نے اپنے عوام کو بھوک، افلاس سے نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں تو روز قیامت انکی پکڑ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button