سعودی عرب

آل سعود بحرین سے اپنی فوجیں واپس بلائے

al saud bahrainسعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے آل سعودی حکومت سے مانگ کی کہ وہ بحرین سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔

مظاہرین نے آل سعود حکومت پر الزام لگایا کہ سعودی حکام بحرین میں پرامن مظاہروں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

مظاہرین نے سعودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت منامہ کی مدد کر کے لوگوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ مظاہرین نے بحرینی سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بھی مانگ کی۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ سیاسی قیدیوں پر ہورہے تشدد کو روکنے اور ان کی رہائی کیلئے آل سعود حکومت پر دباؤ ڈالے۔

رواں ماہ کی 23 تاریخ کو قطیف میں خواتین نے آل سعود حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے اور بحرینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

فروری میں ریاض نے بحرین کی پرامن تحریک کو دبانے کیلئے اپنی فوجیوں کیلئے بھاری تعداد میں ٹینکیں اور اسلحہ بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ بحرین اور سعودی عرب میں 2011 سے حکومتوں کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو قید کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button