سعودی عرب
سعودی عرب نے شام کے مسلح دہشتگردوں کو اسلحے کی ایک نئی کھیپ ارسال کی ہے۔
آل سعود کا اسلحہ مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں میں
امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بشار اسد کے مخالفین اور مسلح دہشتگردوں کی جانب سے تشکیل دی جانے والی فوجی کونسل کے ایک سرغنے سلیم ادریس کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ اس نے اردن کے دارالحکومت امّان میں سعودی عرب کی جانب سے بھیجی جانے والی پینتیس ٹن کی اسلحے کی کھیپ وصول کی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ سلیم ادریس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مہینے سے ہر ہفتے سات سو ٹن اسلحہ فراہم کرے۔
شام کے مسلح دہشتگرد گروہوں نے اغیار خصوصا امریکہ ، اسرائیل ، قطر ، سعودی عرب اور ترکی کی حمایت کے ساتھ مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے شام کے بعض شہروں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ عوام کے قتل عام کے ذریعے اس ملک میں غیر ملکی فوجی مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔