سعودی عرب

سعودی سکیورٹی فورسز خوف و وحشت پھیلانے میں مصروف

shiitenews saudi polliceسعودی عرب کی اسپیشل سکیورٹی فورسز نے شہریوں میں وحشت پھیلانے کے لئے عوام پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی درندوں نے عوام پر فائرنگ کرنے کے علاوہ مظاہرین کو زد و کوب بھی کیا ہے اور دکانوں میں توڑ پھوڑ مچاکر عوام کو ڈرانے دھمکانے کے اقدامات

کئے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر عوامیہ میں کئي دنوں سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں عوام آزادی بیان اور پامال شدہ حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آل سعود کے کارندوں نے بدھ کی رات کو مشہور صحافی اور مصنف حسن آل حمادہ کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کے ساتھ نہایت تشدد سے پیش آئے تھے۔

سعودی فورسز نے قطیف کے راستوں میں چیک پوسٹیں بنا رکھی ہیں اور قطیف جانے والوں کے ساتھ نہایت توہین آمیز رویے سے پیش آتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیتی ہیں۔ سعودی کارندے قطیف جانے والوں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں بالخصوص مشرقی علاقوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جنہیں آل سعود کی درباری پولیس نہایت ہی وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button