سعودی عرب

سعودی عرب میں اظہارعقیدہ کےالزام میں ہزاروں افرادجیلوں میں

shiitenews shah abdullaادارہ براۓ امور خلیج فارس کے سربراہ علی الاحمد نے سعودی عرب کی حکومت سے اس ملک کے عوام کی بڑھتی ہوئي ناراضگی کی خبر دی ہے۔
علی الاحمد نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ سعودی عرب کے لاکھوں لوگ آل سعود کی حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ علی الاحمد نے اظہار عقیدہ کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں موجود تیس ہزار سیاسی قیدیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ آل سعود کی حکومت نے بہت سے سیاسی مفکرین کو ان پر کسی مقدمے اور ان کے خلاف کوئي الزام ثابت ہوۓ بغیر جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ علی الاحمد نے سعودی عرب میں آل سعود کے اقدامات کے سلسلے میں یورپ اور امریکہ کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ تاکید کی کہ سعودی عرب کے باشندے بنیادی ترین شہری حقوق سے بھی محروم ہیں۔ لیکن عالمی برادری اور جمہوریت کے دعویداروں نے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ کسی رد عمل کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button