سعودی عرب
سعودی عرب میں مظاہروں پر پابندی

سعودی وزیرداخلہ نےسیکورٹی اہلکاروں کوہرطرح کےمظاہرےاوراجتماعات کوکچلنےکےلئےکسی قسم کاقدم اٹھانےکےلئےفوری اختیارات دےدیئےہيں۔
درایں اثناسعودی عرب کےمشرقی علاقےکےامیرمحمدبن فہدنےسیکورٹی فورسس کوحکم دیاہےکہ اپنےبچوں کی رہائی کےلئے کل مظاہرہ کرنےوالی خواتین پرحملہ کرکےانھیں زدوکوب کریں۔
واضح رہےکہ کل صبح دمام کےعلاقےمیں خواتین نےمظاہرہ کرکےاپنےان بچوں کی آزادی کامطالبہ کیاتھاجنھیں مقدمہ چلائےبغیرجیل میں ڈال دیاگیاہے۔