سعودی عرب

سعودی باشندوں کی اپنے ملک کے مفتی کے بیان پر برہمی

saudi_muftiسعودی عرب کے ایک مفتی کی طرف سے بعض عرب ملکوں میں عوامی مظاہروں پر تنقید کی وجہ سے سعودی عوام اس مفتی پر سخت بر ہم ہيں.سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ ان دنوں بعض عرب ملکوں میں جو عوامی مظاہرے ہور ہے ہیں ان کا مقصد عرب ملکوں کے حصے بخرے کرنا ہيں ۔ ان کے اس بیان پر سعودی عرب کے عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ سعودی عرب کے مفتی کا یہ بیان ایک ایسے  وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے عوام نے مختلف ذرائع سے مصری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار اور مصری صدر حسنی مبارک کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سعودی عرب کے عوام اور انسانی حقوق کے کام کرنےوالی شخصیات نے سعودی مفتی کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کے مظاہرے جائز اور برحق ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button