سعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ مساجد بند ،نماز جماعت پر پابندی

muslim_prayerسعودی عرب کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنے کےلئے شیعہ قوم کی سربرآوردہ شخصیتوں کو بار بار تھانے میں طلب کرنا شروع کردیا ہے۔
الراصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہر الخبر کے سکیورٹی حکام نے شیعہ رہنماؤں محمد باقرالناصر اور عبداللہ المہنا کو بار بار تھانے طلب کرکے انہیں دھمکی دی ہےکہ وہ نماز جماعت برپا نہ کریں۔
اس سے پہلے بھی سعودی حکومت نے مجبور کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں نماز جماعت قائم نہیں کریں گے۔ سعودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں سے تنگ آکر شیعیان شہر الخبر نے شہر کے باہر ایک جگہ نماز جماعت برپا کرنے کاانتظام کیا ہےلیکن سعودی عرب نے اس جگہ بھی شیعوں کو نماز جماعت سے منع کردیا ہے۔
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسس نے مارچ اپریل میں چار شیعہ عمائدین کو نماز جماعت برپا کرنے کی پاداش میں ایک مہینے تک نظر بند کردیا تھا۔
آل سعود نے گذشتہ ڈیڑھ برس میں شیعہ مسلمانوں کی نو مسجدیں بند کردی ہیں۔ یہ مسجدیں شہر الخبر، دمام، ابقیق ، راس تنورہ اور الخفجی میں واقع ہیں۔ سعودی حکومت میں وہابیوں کے اثرورسوخ کی بناپر شیعہ مسلمانوں کےخلاف تعصب برتا جاتاہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے شیعہ مسلمانوں کےخلاف سعودی حکومت کے امتیازی رویے پراحتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button