سعودی عرب

جنت البقیع سے تین شیعہ زائرین گرفتار : مدینہ منورہ

jannatulbaqi1

04.12.2009 سعودی عرب کی بدنام زمانہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر پولیس نے تین شیعہ زائرین کو جنت البقیع کی زیارت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ الحرمین نیوز ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ گرفتار ہونے والے شیعہ زائرین میں العوامیہ کے رہنے والے 29 سالہ ڈاکٹر موسی جعفر الزاہر، قطیف کے رہنے والے عباس الجنوبی اور ام الحمام کے رہنے والے حسین عبداللطیف شامل ہیں جنہیں پیر کے روز گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور دوسرے روز (بروز منگل) عباس الجنوبی اور حسین عبداللطیف رہا کردیئے گئے

جبکہ ڈاکٹر موسی جعفر الزاہر بدستور زیر حراست ہیں جنہیں پولیس کے بقول مدینہ منورہ کی عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مذکورہ نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اس دوران بقیع کے دیگر زائرین کو بھی سعودی پولیس اور امربالمعروف اور نہی عن المنکر پولیس کی طرف سے نہایت شدید ناروا برتاؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس وہابی پولیس نے حالیہ ہفتے کے دوران تاجیکستان کے ایک شیعہ زائر اور عراق کے شہر دیالہ کی عدالت کے ایک جج کو حراست میں لیا ہے۔ دریں اثناء الراصد نیوز ویب سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی حکمرانوں نے العوامیہ شہر کے باشندے يوسف الزاہري کو گذشتہ مارچ کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کا الزام لگا کر حراست میں لیا ہے۔ سعودی پولیسن نے دعوی کیا ہے کہ یوسف الزاہری نے اہل تشیع کی دینی اور معاشرتی سرگرمیوں کو نظم و ترتیب دینے میں ۔ دو ہفتے قبل گرفتار ہونے والے ۔ "منیر الجصاص” کے ساتھ تعاون کیا تھ

متعلقہ مضامین

Back to top button