الخوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت

16 جنوری, 2013 09:11

al khoi۱۴ جنوری کو الخوئی فاؤنڈیشن نے لندن میں ایک بیان کرتے ہوئے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شیعوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کی ہے اور ان حملوں میں ملوث افراد کو خارج از اسلام قرار دیا ہے۔
الخوئی فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے الازہر سمیت اہل سنت کے تمام اداروں سے شیعہ نسل کشی کے اس واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اس بیان میں مزید کہا گیا : ایسے وقت جب شر پسند عالمی قوتیں اسلام کی توہین اور رسول اسلام (ص) کی مقدس شخصیت کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں اور ہر وسیلے سے اسلام کو قتل اور تشدد پسند دین قرار دینے کی کوشش کر رہی ہیں تکفیری گروپوں کی جانب سے اسلام کے نام پر اس قسم کے دہشت گردانہ اقدمات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

2:16 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔