متفرقہ

روم میں محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزاء كا آغاز

room majlisماہ محرم الحرام كے آغاز اور حضرت امام حسين ﴿ع﴾ اور ان كے باوفا صحابہ كی شہادت كی مناسبت سے روم میں مجالس عزاء كا آغاز جمعرات 15 نومبرسے ہوچكا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ محرم الحرام كی پہلی رات زيارت عاشورا كے ذريعے اس مجلس عزاء كا اغاز ہوا۔ جس میں حجت الاسلام والمسلمين علی نہاوندی نے خطاب كيا اور اس مجلس میں وہاں مقيم ايرانيوں كے علاوہ دوسرے مسلمانوں نے بھی بھرپور شركت كی۔
حجت الاسلام نھاوندی نے اپنے خطاب كے آغاز میں شرعی احكام بيان كئے اور پھر حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی ہجرت كے بارے میں گفتگو كی۔
انہوں نے كہا یہ ايك ايسی ہجرت ہے جس نے مذہب اسلام كو زندہ ركھا۔
انہوں نے تاريخ اسلام میں موجود چند ہجرت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كی دعوت دينے كے بعد ، پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے مخالفان كی تعداد شدت اختيار كر گئی، لہذا انہوں نے خدا كے حكم سے ہجرت كا ارادہ كيا۔
حجت الاسلام نہاوندی نے كہا حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی ہجرت كو امام رضا ﴿ع﴾ نے مكمل كيا۔
واضح رہے كہ روم میں یہ مجالس 11 محرم تك جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button