متفرقہ

لندن میں ہزاروں مسلمانوں کا توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

loundan protestبرطانیہ کے ہزاروں مسلمانوں نے ایک بارپھر اسلامی مقدسات کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گوگل سے توہین آمیز فلم ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے –
لندن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دس ہزار کے قریب برطانوی مسلمانوں نے کل لندن میں گوگل کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں توہین آمیز فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا – اس موقع پر مظاہرین نے آزادی اظہار کے بہانے اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی –
مظاہرے کے منتظمین نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتجاج جاری رکھ کر دنیا بھر میں گوگل کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کریں گے تاکہ اس کمپنی کے حکام کو گستاخانہ فلم ہٹانے پر مجبور کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button