آل خلیفہ حکومت تشدد بند کرے

18 مئی, 2011 12:25

shiitenews_bankimonاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بحرین کی حکومت کو مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
بان کی مون کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں مظاہرین کے خلاف کسی بھی طرح سے تشدد کا استعمال نہیں ہونا چاہیے اور جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ بحرین کی حکومت نے وارننگ دی ہے کہ اگر مظاہرے جاری رہے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
ادھر بحرین میں انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نبیل رجب نے بحرین میں جاری تشدد پر مغربی ملکوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے حالات نہایت بحرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارح سعودی فوجی مظاہرین کو بری طرح کچل رہے ہيں۔ انہوں نے کہا شیعہ اور اہل سنت دونوں سعودی فوجیوں کے ظلم کا شکار ہیں۔
دوسری جانب ایسے عالم میں جبکہ آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں نہتے بحرینی عوام پرتشدد جاری ہے، امریکہ کے نائب وزیرخارجہ بحرینی حکام سے مذاکرات کرنے منامہ پہنچے ہیں۔ البیان اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ کےنائب وزیرخارجہ نے جفری فلٹمین اور جمیز اسٹائينبرگ نے آج منامہ میں بحرین کے وزیرخارجہ احمد بن محمد آل خلیفہ اوروزیرقانون خالد بن علی آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقتوں میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔ یاد رہے بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکہ کو آل خلیفہ کی حمایت کی بناپر حکومت بحرین کے جرائم میں شریک قراردیا ہے۔ بحرین کے عوام نے چودہ فروری سے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے ۔

4:24 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔