یمن:عید غدیر کے اجتماع میں دھماکہ صیہونی امریکی سازش

26 نومبر, 2010 11:02

Yemen-Mapیمن کی پارلمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہےکہ بدھ کے دن الجوف علاقے میں عید غدیرکے جشن میں ہونے والے بم دھماکے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے ۔ شوقی عبدالرقیب القاضی نے شمالی یمن کے الجوف علاقے میں ہوے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس طرح کے اقدامات سے شیعہ سنی اختلاف پھیلانا چاہتےہیں۔ یادرہے بدھ کے دن یمن کے شمالی علاقے الجوف میں عید غدیر کے موقع پر جب  جشن منایا جارہا تھا ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جسمیں تئيس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئےہیں۔

12:36 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔