دنیا بھر میں جشن عید غدیر

دنیا بھر میں ۱۸ذی الحجہ اعلان ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے عید سعید غدیر کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوۓ،شیعت نیوز کے نمأندوں کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ۱۸ذی الحجہ عید سعید غدیر،اعلان ولایت مولاۓ متقیان حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے محافل میلاد اور جشن کے پر نور اور روحانی پروگرام منعقد ہوۓ جہاں پر علماء و فضلاء نے غدیر کی اہمیت اور فلسفہ غدیر پر روشنی ڈالی۔ عراق میں روضہ امیر مومنین پر دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت نے حاضری دی اور اعمال روز غدیر انجام دیتے ہوءے مولا سے تجدید عہد وفا کیا،جبکہ ایران میں آج عید سعید غدیر کے موقع پر جشن مناۓ جارہے ہیں۔ ایران میں آج غدیر کی عظیم عید کے موقع پر خدا تعالی کے بندوں اور امیرالمومنین حضرت علی ع کے عقیدت مندوں نے ایران بھر میں مقدس مقامات ، سڑکوں ، دفاتر اور دکانوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا ہے ۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں اس خوشی و مسرت کے موقع پر محافل کا انعقاد کیا گيا ہے جہاں مقررین امیرالمومنین حضرت علی ع کے فضائل اور غدیر خم کے واقعے کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں حضرت امام رضا ع اور حضرت فاطمہ معصومہ ع کے مقدس روضوں پر گزشتہ شب سے اہل بیت ع کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئي تھی جہاں اس وقت عید غدیر کا جشن بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ قم المقدسہ میں مراجع عظام کے گھروں میں بھی اس وقت عید سعید غدیر کا جشن منایا جارہا ہے اور مقررین امیر المومنین حضرت علی ع کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔








