Uncategorized

عسکری رضا کی شہادت اور شیعیان حیدر کرار کا گورنر ہاؤس دھرنا،شیعہ علماء سے پولیس گارڈز واپس لے لئے گئے

pakistani polliceکراچی میں پولیس انتظامیہ نے متعصبانہ کاروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں شیعہ علماء کرام کی سیکورٹی پر معمور تمام پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا ہے ۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ناصبی دہشت گرد وں کے سرپرست پولیس آفیسر چوہدری اسلم کے خلاف احتجاج سمیت گورنر ہاؤس سندھ پر ١٠ گھنٹے تک جاری رہنے والے دھرنے کے بعد ناصبی دہشت گردوں کے سرپرست چوہدری اسلم پر مقدمہ قائم ہونے کے بعد آئی جی سندھ پولیس نے متعصبانہ انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ علماء و زاکرین سے پولیس سیکورٹی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ایک طویل عرصہ سے شیعہ نوجوانوں اور رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جسے نہ صرف ریاستی سرپرستی حاصل ہے بلکہ پولیس انتظامیہ کی سرپرستی بھی حاصل ہے ،جس کا واضح ثبوت شہید عسکری رضا کی شہادت میں ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کا ملوث ہونا اور شہادت سے قبل شہید عسکری رضا کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کروانے کی دھمکیاں دینا ہیں۔
قابل غور ہے یہ بات کہ جہاں ملک بھر میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے وہاں پولیس انتظامیہ اور ریاستی عناصر ناصبی وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی میںمصروف عمل ہیں جبکہ ملت جعفریہ کو احتجاج کرنے اور اپنا حق حاصل کرنے پر انتقامی کاروائیوں کا نتیجہ بنایا جا رہا ہے جس کا ثبوت گذشتہ روز آئی جی سند ھ پولیس کے یہ احکامات ہیں کہ جن کے نتیجہ میں تمام شیعہ علمائے کرام،زاکرین عظام سے سیکورٹی گارڈز ہٹا لئے گئے ہیں تا کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کو ٹارگٹ کلنگ کے لئے آسان راستہ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button