Uncategorized

گلگت:ڈیس ایس پی ابراھیم ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

shia  shaheed

گلگت میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے انوسٹی گیشن ونگ کے ڈی ایس پی ابراھیم شہید ہو گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ ڈی ایس اپی ابراھیم کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے بدھ کی شام کو سات بج کر پندرہ منٹ پر ان کے گھر کے باہرنگر ۔کشروٹ روڈ پر گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے سبب وہ شہید ہو گئے ۔
ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شیعہ ڈی ایس پی ابراھیم سمیت ان کا گارڈ اور ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جبکہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی ایس پی ابراھیم شہید ہو گئے ،واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یزیدی ناصبی دہشت گرد شام کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعہ کی ایف آئی آر تھانے میں درج کر لی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
شہید ابراھیم کی رہائش ڈسٹرکٹ استور میں تھی جب کہ وہ موجودہ ڈیس ایس پی گلگت بلتستان تھے۔
شہید ابراھیم کی ٹارگٹ کلنگ ملک بھر اور گلگت بلتستان میں جاری شیعہ نسل کشی کا سلسلہ ہے ۔گلگت بلتستان کے شیعہ عمائدین کاکہنا ہے کہ حکومت اور سرکاری ایجنسیوں میں موجود چند عناصر ناصبی کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور گلگت بلتستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں تا کہ انتہائی اہم ترین خطہ کو عدم استحکام کا شکار کر کے مملکت خداد اد پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کاروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ چند خفیہ عناصر گلگت بلتستا ن میں سیاسی استحکام کے حق میں نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس خطہ میں انارکی پھیلا کر عوام کو باہم دست و گریباں کر دیا جائے تاہم شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی اسی سازش ہی کی ایک کڑی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ شہید ڈی ایس پی ابراھیم اسد زیدی کیس کی تحقیقات کر رہے تھے ،اس زیدی جو کہ گلگت بلتستا ن کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے اور گذشتہ برس اپریل میں کالعدم دہشت گرد گرو ہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button