Uncategorized

کالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنما پابندی کے باوجود کراچی کیسے پہنچ گئے،وزیر داخلہ جواب دیں؟علماء

soyam-askari-razaکالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنما پابندی کے باوجود کراچی کیسے پہنچ گئے،وزیر داخلہ جواب دیں؟کالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنماؤں کی جانب سے شہر کراچی کے باشندوں کو دہشت گردی کی دھمکیاں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دہشت گرد عناصر کراچی کو وزیرستان بنانا چاہتے ہیں ،ملت جعفریہ اپنے خون کی قربانی سے مذموم مقاصد کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔

شیعہ علمائے کرام کا شہید عسکری رضا کی مجلس سوئم کے موقع پر خطاب

کراچی( )کالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنما پابندی کے باوجود کراچی کیسے پہنچ گئے،وزیر داخلہ جواب دیں؟کالعدم دہشت گرد گروہ کے رہنماؤں کی جانب سے شہر کراچی کے باشندوں کو دہشت گردی کی دھمکیاں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دہشت گرد عناصر کراچی کو وزیرستان بنانا چاہتے ہیں ،ملت جعفریہ اپنے خون کی قربانی سے مذموم مقاصد کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علمائے کرام اور زاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ  منور نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا علی محمد نقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ جعفر رضا نقوی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،سمیت مولانا علی انور جعفری،مولانا باقر زیدی ،مولانا حیدر عباس،مولانا علی مرتضیٰ زیدی ،مولانا باقر زیدی اور دیگر نے شہید عسکری رضا کے مجلس سوئم کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہید عسکری رضا کو ہفتہ کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں نے گلشن اقبال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔شہدی عسکری رضا کا سوئم جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن میں منعقد کیا گیا جہاں شہر بھر سے ہزاروں سوگواروں نے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور قاتلوں اورنگزیب فاروقی اور چوہدری اسلم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شہید عسکری رضا کے مجلس سوئم کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ کانگریسی اور بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کالعدم دہشت گرد گروہ پاکستان میں سازشوں کا بازار گرم کر رہے ہیں اور پاکستان بالخصوص شہر کراچی کو وزیرستان بنانا چاہتے ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ نے اپنا خون دے کر اس ملک پاکستان کو بنایا تھا اور ہم پاکستان کی حفاظت کی خاطر اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کے ایک رہنما کہ جس پر حکومت نے پنجاب سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے آخر وہ کس طرح سندھ میں داخل ہوا اور پھر کھلے عام عوام الناس کو پریس کانفرنس میں دہشت گردی کی دھمکیاں دیتا رہا،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ یہی وہ دہشت گرد عناصر ہیں جنہوں نے کل قیام پاکستان کی شدید مخالفت کی تھی اور آج استحکام پاکستان کے لئے خطرہ بن چکے ہیں ۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ افسوس ناک بات تو یہ ہے شند نا عاقبت اندیش ریاستی عناصر بھی انہی کالعدم دہشت گرد گروہوں کے رہنماؤں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور ملک کو خون کی ہولی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ شہید عسکری رضا ک مشن جاری رہے گا اور حکومت یہ بات جان لے کہ اگر شہید عسکری رضا کے قاتلوں کالعدم جماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی اور ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کو گرفتار نہ کیا گیا تو گورنر صاحب یاد رکھیں ملت جعفریہ اب گورنر ہاؤس کا گھیراؤ ہی نہیں بلکہ ایسا گھیراؤ کرے گی کہ تاریخ میں مثال بن جائے گا۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں اور اعلانات کے مطابق چوہدری اسلم کے خلاف جوڈیشل انکوائری کر کے مقدمہ قائم کریں اور گرفتار کر کے سزا دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button