Uncategorized

یوم حسین ع کے پروگرام پر حملہ یزیدی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، منہال رضوی

shiitenews minhalآئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام حسین ع کے نام پر سجائی گئی محفل صرف یزید اور اُس کے حامیوں کے لیے ناگوار ہو سکتی ہے، اس اہم موڑ پر عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے
جامعہ پنجاب کے اندر کیمیکل گراؤنڈ میں جامعہ کے شیعہ و سنی طلبہ کے تحت امام حسین ع کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کردہ یوم حسین ع پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے حملے کے خلاف آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر منعقد کیا گیا، جس میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی، مظاہرے سے شیعہ علماء کونسل کے سندھ کے نائب صدر مولانا ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا صادق تقوی اور برادر علی اوسط، جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا قاضی احمد نورانی اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر برادر منہال رضوی نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ جامعہ پنجاب میں 17 سال بعد منعقد ہونے والے یوم حسین ع کے پرامن جلسے پر جمعیت طلبہ کا دھاوا اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے، اس سانحہ نے ثابت کر دیا کہ اسلام کے لبادہ میں چھپی استعماری و یزیدی قوتیں آج بھی موجود ہیں، امام حسین ع کے نام پر سجائی گئی محفل صرف یزید اور اُس کے حامیوں کے لیے ناگوار ہو سکتی ہے، اس اہم موڑ پر جہاں عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ انتہائی گری ہوئی حرکت دشمنان اسلام کیلئے خوشی کا سبب بنے گی۔
 یوم حسین ع یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے برپا کیا جا رہا تھا جمعیت نے پہلے پتھراؤ کیا پھر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں دس سے زائد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔ مقررین نے گورنر پنجاب، یونیورسٹی انتظامیہ اور وفاقی وزیر تعلیم سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button