Uncategorized

تحفظ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے کے لیے تیار ہیں

isopakامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازیزشن پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہویے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کے لءے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جایے گا اور آیی ایس او پاکستان کا ہر جوان تحفظ عزاداری کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
شیعت نیوز کے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے آئی۔ایس۔او پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ،جس میں آئی۔ایس ۔او پاکستان کے نامزدمرکزی جنرل سیکرٹری محمد تقی ، نامزد تعلیم سیکرٹری نجف زیدی اور نامزد سیکرٹری فنانس محمد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ملتِ اسلامیہ اور ملتِ غیور مسلمان پاکستان نواسہء رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،شہیدِ انسانیت امام حسین علیہ السلام کی یاد پہلے سے زیادہ شایانِ شان اور بھر پور انداز میں منائے گی اور قربانی ء سید الشہداء حضرت ابا عبداﷲالحسین علیہ السلام  اور آپ کے با وفا اصحاب و انصار کی فدا کاری سے درس لیتے ہوئے معاشرے میں انسانی اور اسلامی اقدار کا احیاء کرے گی ۔
رہنماوںکاکہنا تھا کہ اس موقع پر ہم اس امر کا اظہار بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ آج اسلام دنیا اور خصوصاََ مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اسی درس کربلا کی مرہون منت ہے ہم ان اسلامی تحریکوں جو مصر
،یمن ،تیونس،لیبیا اور دیگر ممالک میں برپا ہیں بھر پور حمایت کو اپنا کربلائی اور حسینی وظیفہ سمجھتے ہیں اور انشاء اﷲ العزیز !اس محرم کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان” کربلا اور بیداری اسلامی "کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہیں یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کربلا بیداری اسلامی کے لیے مینارہ نور اور رہنمائے ہدایت ہے اس راستے پر چلتے ہوئے جہاں انقلاب اسلامی ایران کا میاب ہوا اس پیغا م کے نیچے اور اس سے وابستگی کی وجہ سے لبنان میں حزب اﷲاور فلسطین میں حماس جیسی تحریکوں نے جنم لیا جنہوں نے جہاں عصر حاضر کے یزید امریکہ کے عزائم کو خاک میں ملایا وہاں اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس کے دانت کھٹے کیے۔
رہنماوںکاکہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی کویی آنچ نہیں آنے دیں گے اور تحفظ عزاداری کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جایے گا۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button