Uncategorized

کراچی: شہید اظہر رضا وادی حسین قبرستان سپرد خاک زین العابدین کی میت چکوال روانہ

shaheed butrab.110گزشتہ دن دوپہر میں کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں فرقہ پرست ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے اسکاوٹس کےرضا کاروں کی نمازیں جنازہ ادا کردی گئی۔
شیعت نیوز نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نمائش چورنگی میں سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہونے بوتراب اسکاوٹس کے رضا کار  شہید زین العابدین اور پاک حیدر اسکاوٹس کے ارضا کار  شہید اظہر حسین کی نمازیں جنازہ کراچی کے علاقے انچولی میں موجود امام باگاہ شہدائے کربلا میں ادا کردی گئی نمازیں جنازہ میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی نمازیں جنازہ میں انتہائی رکت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اور پاک حیدر اسکاوٹس کے اہلکار شہید اظہر حسین کو وادی حسین قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا اور بوتراب اسکاوٹس کے اہلکار شہید زین العابدین کی نمازیں جنازہ ادا کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو شہید زین العابدین کے آبائی
علاقے چکوال کی طرف روانہ ہوگئی
 

متعلقہ مضامین

Back to top button