دھماکے میں احرارالشام کے سربراہ سمیت 40 دہشتگرد واصل جہنم

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک بڑے باغی جنگجو گروپ کے سربراہ سمیت چالیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے بم دھماکے میں باغی گروپ احرارالشام کے متعدد لیڈر مارے گئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ دھماکے کس حملے کے نتیجے میں ہوا ہے لیکن اس واقعہ سے حزب اختلاف سے وابستہ جنگجو مزید کمزور ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شمال مغربی صوبے ادلب کے قصبے رام حمدان میں احرارالشام کے سربراہ حسن عبود مارے گئے ہیں مگر اس نے یہ تفصیل نہیں بتائی ہے کہ حسن اور ان کے ساتھی کیسے مارے گئے ہیں۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ حسن عبود احرارالشام کے دوسرے سرکردہ عہدے داروں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک تھےاس دوران ایک خود کش بمبار نے اپنی بارود سے بھری جیکٹ دھماکے سے اڑادی ہے جس کے نتیجے میں اجلاس میں شریک اس باغی گروپ کے قائدین اور کارکنان مارے گئے ہیں۔








