مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کی جانب سے مساجد کی مسماری کا سلسلہ جاری

masjid bبحرین کے قانونی مرکز نے مساجد پر آل خلیفہ حکومت کے تسلط کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ صدائے منامہ نیوز نے بحرین میں انسانی حقوق کے ایک ادارے میں دینی و مذہبی آزادیوں کے امور کے سربراہ میثم سلمان کے حوالے سے

رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرین کی مساجد پر تسلط اور ان مساجد کو غیر عبادی مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے۔ میثم سلمان نے مزید کہا کہ الخمیس مسجد کہ جو سو سال پرانی ہے، حال میں وزارت ثقافت کے حوالے کردی ہے اور اس مقدس مقام کو غیر عبادی مرکز میں تبدیل کرنے کےلئے زمین ہموار کردی ہے۔ میثم سلمان نے اعلان کیا کہ آل خلیفہ حکومت کو قانونی اور شرعی لحاظ سے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مساجد کو اپنے کنٹرول میں لائے اور مساجد کو غیر عبادی مراکز میں تبدیل کرے۔ واضح رہے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک میں دسیوں مساجد کو مسمار کرتے ہوئے اس مساجد کی زمین کو تفریحی مقامات میں تبدیل کردیا ہے۔ بحرین کے عوام مسمار کی جانے والی مساجد کی زمین کو تفریحی مقامات میں تبدیل کیئے جانے کے عمل کو روکنے کے لئے، ان مساجد کے مقامات پر نماز ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button