بحرین: متعدد شہریوں کو پھانسی اور قید کی سزا

01 ستمبر, 2014 00:00

bahrain140بحرین کی ایک عدالت نے متعدد بحرینی شہریوں کو پھانسی اور قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کے الوسط اخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی نظر ثانی کی عدالت نے آج اپنے اجلاس میں حکومت مخالف، "ماہر عباس” کو پھانسی کی سزا اور ایک فوٹو گرافر اور چند دیگر افراد کو پانچ سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کی عدلیہ نے 19 فروری

2014 کو، بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ماہر عباس کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کی سزا کے الزام میں اس کے خلاف پھانسی کی سزا کا حکم جاری کیا تھا ۔ بحرین کی عدلیہ نے حکومت مخالف فوٹو گرافر احمد حمیدان کو دس سال قید کی سزا سنائي ہے ۔ بحرین میں غیر منصفانہ فیصلوں کا سلسلہ ایسے میں جاری ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ بحرین میں عوامی احتجاجات کا سلسلہ فروری 2011 سے شروع ہوا ہے ۔

6:49 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔