مشرق وسطی

بحرین میں عوامی مظاہرے پر آل خلیفہ کا حملہ

bahrain50بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے عوام کے مظاہروں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق بحرین کے عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرین کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ ان ذرائع کے مطابق اس موقع پر بحرینی عوام اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام اور آمرانہ حکومت کے خاتمے کیلئے پرامن مظاہرے کر رہے ہیں جنھیں کچلنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز، ہر قسم کے حربے استعمال کررہی ہیں اور اس سلسلے میں اس نے سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسیز کو بھی استعمال کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ کاروائیوں میں ابتک سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button