مشرق وسطی

عراق، تکفیری دہشگرد تنظیم داعش نے خانہ کعبہ کے بعد کلیسائے روم کو ’فتح‘ کرنے کی پیش گوئی کر دی

daeshponkaعراق اور شام میں تکفیری وہابی ریاست کے قیام کیلئے حکومت کے خلاف برسر پیکار تکفیری گروہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے خانہ کعبہ کو مسمار (نعوذ باللہ) کرنے کی دھمکی دینے کے بعد کلیسائے روم (ویٹی کن) کو فتح کرنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نئی اسلامی ریاست کی تعمیر کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ابوبکر البغدادی نے نئی اسلامی ریاست کی تعمیر میں حصہ لینے کیلئے مسلمان علماء، عسکری ماہرین، ڈاکٹروں، معماروں اور دیگر پیشوں سے وابستہ ماہرین کو نئی مملکت کی طرف ہجرت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد کلیسائے روم فتح کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر پوری دنیا پر حکمرانی کریں گے۔ ابوبکر البغدادی نے مسلم ممالک کی افواج پر زور دیا کہ وہ ’’داعش‘‘ کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔ داعش سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں پر مبنی ایسی خلافت کی بنیاد ڈال رہے ہیں جو ہندوستان سے قوقاز تک وسیع ہو گی جس میں عرب، مصری، فرانسیسی، جرمن اور آسٹریلوی ایک پرچم تلے جمع ہوں گے۔ واضح رہے کہ دولت اسلامی عراق و شام نامی تکفیری دہشتگرد تنظیم نے 3 روز قبل ہی اپنے دہشتگرد سرغنہ ابوبکر البغدادی کو پوری دنیا کے مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button