مشرق وسطی

آل خلیفہ کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری

bahrain protestبحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ اور شہر سنابس میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے ملک کی آمرانہ حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بحرین کی ظالم حکومت، مظاہرین کو کچلنے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کررہی ہے۔ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ کاروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اس حکومت نے بڑی تعداد میں بحرینی مظاہرین کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید کررکھا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ان قیدیوں کو شدید ایذائیں بھی دی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button