مشرق وسطی

بحرین میں روزہ دار نمازیوں پر حملے کی مذمت

bahrain namaziجمعیت وفاق ملی بحرین کے سینئر رہنما نے آل خلیفہ کے ہاتھوں روزہ دار نمازیوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ لبنان کی العھد ویب سائیٹ کے مطابق ھادی الموسوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ نے اپنے کارندوں سے مسمار شدہ مسجدوں کے کھنڈروں پر نماز پڑھنے والوں پر حملہ کراکر اپنی تفرقہ انگيز پالیسی کا اظہار کیا ہے۔ ھادی موسوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت مساجد اور امام بارگاہوں کومسمار کرکے عوام کے حق خود ارادیت کو پامال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ کے ان ظالمانہ اھداف سے آگاہ ہيں اور کامیابی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ آل خلیفہ نے اب تک اکثریت کی اڑتیس مساجد منہدم کردی ہیں اور ان مساجد کو تعمیر کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے۔ملت بحرین اپنے پرامن مظاہروں میں اعلان کررہی ہے کہ وہ آل خلیفہ کی اسلام مخالف پالیسیوں سے نہیں گھبرائے گي اور اپنی تحریک جاری رکھے گي۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button