مشرق وسطی

شامی فضائیہ کے عراقی اور شامی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری، متعدد تکفیری واصل جہنم

syrian air straikeشام کی فضائیہ نے گذشتہ روز شام اور عراق کی ملحقہ سرحد پر واقع داعش نامی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں کی تعداد میں تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے ہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے یہ کاروائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو کی ہے، اس کاروائی میں حملے کا مرکز شام اور عراق کی سرحد پر واقع نزدیکی مقام عراقی شہر ’’القائم‘‘ سمیت شامی سرحد پر موجود تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے تھے جس میں درجنوں کی تعداد میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا۔
دوسری جانب عراقی وزیرا عظم نور ی المالکی نے عراق کی افواج اور شامی افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرای افواج آخری دہشت گرد کا بھی تعاقب کریں گی اور اگر یہ تکفیری دہشت گرد کسی بل میں بھی جا چھپیں گے تو ان کو نکال کر واصل جہنم کیا جائے گا، انہوں نے شامی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کو بھی سراہا اور خیر مقدم کیا۔
نوری المالکی کاکہنا تھا کہ تکفیری دہشت گر د گروہ داعش نے عراق کے شمالی شہروں میں اپنے قبضے کے بعد انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں تاہم ان تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کو اپنے گناہوں کی سزا ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button