مشرق وسطی

بحرین میں قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ روکا جائے

jail bahrainبحرین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے جیلوں میں بند بحرینی شہریوں کو ایذائیں پہنچائے جانے کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔العالم کے مطابق بحرین کی اس تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایذاؤں کے اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے۔انسانی حقوق کی اس بحرینی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کو جیلوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے اور اس رپورٹر کو سہولتیں بھی فراہم کرے۔ اس تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کو شدید ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں اور وہ اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کئے جانے کی، اجازت بھی نہیں دے رہی ہے۔اس تنظیم نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے دباؤ کی بناء پر بحرین کی عدلیہ کی جانب سے بھی غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے اس ملک میں جمہوریت کے قیام اور شہری آزادی کی بحالی کی غرض سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ کی حکومت نے ان مظاہروں کے کچلنے کی غرض سے ہر قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا اس بارے میں شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button