مشرق وسطی

شامی فوج نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

droan5شامی فوج نے امریکی ساخت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس ڈرون طیارے کو ایک کاروائي کے ذریعے شہر حلب کے نزدیک مار گرایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ حلب میں امریکی ساخت کی متعدد فوج گاڑیاں بھی دیکھی گئی ہیں جن کے بارے ميں کہا جارہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے انہیں اردن کے راستے سے شام ميں داخل کیا ہے ۔ دمشق نے اس سے قبل بارہا اعلان کیا ہے کہ مغرب اور علاقے میں اس کے اتحادی ممالک خاص طور پر قطر ، سعودی عرب اور ترکی شام میں مسلح عناصر کی حمایت کررہے ہيں ۔ اس رپورٹ میں کہا گيآ ہے کہ امریکہ نے 2011 سے تقریبا 300 ملین ڈالر شام کے دہشت گردوں کو بطور امداد دیئے ہيں اور فوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ امداد ممکن ہے شام کو ایک اور صومالیہ میں تبدیل کردے ۔ شام میں 2011 میں خونریز جھڑپوں کے آغاز کے وقت سےاب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button