مشرق وسطی

فٹبال میچ دیکھنا حرام ہے: مصری وہابی مولوی کا ایک اور بے توکا فتویٰ

whabi molvi-misarمصر کے وہابی مولوی نے فٹ بال میچ دیکھنے کو اسلامی نکتہ نگاہ سے ناقابل قبول اور حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خالص پریشانی اور قوم کو تباہ کرنے والی سرگرمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر کی وہابی تحریک کے بانی رہنما یاسر بوراہمی کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کے میچ دیکھنا ایک طرح کی تباہی ہے جو سخت ناگوار ہیں، میچ دیکھنے میں کھوئے رہنا مذہبی اور عالمی ذمہ داریوں سے غافل ہو جانے کے مترادف ہے جس کا نتیجہ قومی تباہی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔گروپ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے بیان میں عالم دین نے کہاکہ فٹ بال میچ دیکھنے کے حرام ہونے اور اسلام میں ناقابل قبول ہونے کی مخصوص شرائط ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ایک طرف یہ میچ کسی شخص کو اس کی مذہبی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے روکتا ہے تو دوسری طرف انسانی جسم کے ان حصوں کے ظاہر کرنے کا ذریعہ بنتا ہے جنہیں ڈھانپنے کا حکم دیاگیاہے ، اسی طرح اگر یہ میچ مسلمانوں کے دلوں میں غیر مسلموں کی محبت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں تو یہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر اسے حرام قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button