مشرق وسطی

داعش گروہ کو سعودی عرب کی ہمہ گیر حمایت حاصل

daish3سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش شام اور عراق میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ ایران کے سیاسی تجزیہ کار اور مبصر سعد اللہ زارعی نے آج اخبار کیھان میں لکھا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو علاقے کے بعض ممالک اور بعض عالمی حلقوں کی حمایت حاصل ہے جس کے بل بوتے پر اس نے عراق کے شہر سامرا میں مقدس مقامات پرحملہ کرکے انہیں ویران کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ سعداللہ زارعی نے لکھا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو شام اور عراق میں تخریبی کاروائيوں سے کسی طرح کی کامیابی نہیں ملی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مستند رپورٹوں سے واضح ہوتا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت اس تکفیری دہشتگرد گروہ کی ہمہ گیر حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہےکہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ نے اپنے حامیوں کے ایماء پر شیعہ سنی اختلافات پھیلانے کی کافی کوششیں کی ہیں لیکن اس کی یہ ساری کوششیں ناکام ہوئي ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کامقابلہ کرنے میں عراقی فوج کو سراہا۔ سعداللہ زارعی نے لکھا ہے کہ شام میں حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد بھی داعش کے لئے دشواریاں پیدا ہوگئي ہیں۔عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو سعودی عرب اور قطر سمیت بعض عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب ابتدا ہی سے عراق میں اکثریت کی حکومت کا مخالف رہا ہے اسی وجہ سے دہشتگردوں کی حمایت کرکے عراق کے سیاسی عمل کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button