حضرت سکینہ س کے مزار پر حملے کی کوشش ناکام

08 اپریل, 2014 09:30

bibi sakinaبا خبر زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد ایک بار پھر حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضہ پر حملے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دمشق سے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں شہر داریا پر تکفیری دہشتگردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا ہے اور ایک ہفتے سے اس شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں پر امام حسین علیہ السلام کی صاحبزادی حضرت سکینہ کا مزار ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عقیدت مندان اھل بیت علیھم السلام نے تکفیری دہشتگردوں کو شہر کی سرحد پرروکے رکھا ہے اور ان کے حملوں کو ناکام بنارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے اتوار کی رات بھی شدید حملہ کیا تھا لیکن اسے بھی ناکام بنادیا گيا۔ رپورٹ کے مطابق تکفیریوں نے بارگاہ حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا پر مارٹر گولے پھینک کر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ تکفیریوں کی جانب سے روضہ کے نیچے سرنگ کھود کر روضہ کو بموں سےتباہ کرنے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ داریا میں جاری جنگ میں دس تکفیری ہلاک ہوئے ہیں لیکن روضے مطہر پر حملے جاری ہیں۔ ایک سال قبل تکفیری دہشتگردوں نے اس علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور حضرت سکینہ بنت الحسین علیھما السلام کے روضہ کو شہید کرنا چاہتےتھے ۔لیکن شام کی فوج اور محبان اہلیبیت نے اس علاقے سے تکفیریوں کو نکال باہر کیا تھا۔

8:46 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔