مشرق وسطی

شام میں تین سو دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے

syria seanderرپورٹ کے مطابق ریف دمشق کے مضایا شہر کے تین سو مسلح افراد نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب ریف دمشق کے یبرود میں فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد مارے گئے۔ اسی طرح حلب، لاذقیہ اور ادلب میں بھی فوج کی کاروائی میں بھی بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ریف دمشق کے یبرود اور مشرفہ علاقے میں فوج نے کاراوئی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی آٹھ گاڑیوں کو تباہ اور ان پر سوار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسی طرح ریف درعا میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ریف حلب کے تل رفعت میں دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش اور جبہۃ الاسلامیہ دہشتگرد تنظیموں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور دہشتگردوں نے ایک دوسرے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ خبروں کے مطابق ریف حلب کے معرستہ اور مایر علاقوں پر داعش کی عقب نشینی کے بعد جبہۃ الاسلامیہ کا قبضہ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button