شامی فوجیوں کی کاروائی درجنوں دہشتگردوں کی ہلاکت

07 دسمبر, 2013 11:51

army syriaشام کے فوجیوں نے شمالی علاقے میں اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ستّر سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ العالم کے مطابق حلب کے اطراف میں کویرس ایرپورٹ کے ارد گرد کم از کم ستّر دہشتگردوں کو ہلاک کیا گيا جبکہ بھاری مقدار میں دیگر دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں اور کچھ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔دوسری جانب ریف دمشق کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کروائی بدستور جاری ہے اور النبک کے مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کے تھکانے پر شدید حملہ کیا گیا ہے۔ادھر الغوط الشرقیہ، العبادہ، دیرسلمان، البحاریہ، النشابیہ،جسرین اور المرج کے علاقوں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے شامی فوج کی کاروائیاں جاری ہیں جہاں ہتھیاروں کی حامل دہشتگردوں کی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی کامیابیوں سے بوکھلائے مسلح دہشتگرد شامی عوام اور اسپتالوں پر حملے کررہے ہیں۔

12:14 شام اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔