مشرق وسطی

قطر سے ہزاروں دہشتگردوں کے عراق میں داخل ہونے کا انکشاف

syria teroristعراق کی النخیل ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ قطر سے ہزاروں دہشتگرد عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ النجیل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار مہینوں میں شام کے راستے قطر کے حمایت یافتہ دوہزار دہشتگرد عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق قطر نے ان دہشتگردوں کو مختلف ہتھیاروں اور سازوسامان سے بھی لیس کردیا ہے اور انہیں عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے لئے روانہ کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قطر کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے عراق کے بعض مصروف علاقوں میں خود کش کاروائياں کی ہیں، واضح رہے عراق میں گذشتہ مہینوں سے دہشتگردانہ کاروائيوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button